کچھ قوتوں کوپاک چین تعاون کھٹکتاہے، وزیراعظم عمران خان شنگھائی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے،چینی سفیر

کچھ قوتوں کوپاک چین تعاون کھٹکتاہے، وزیراعظم عمران خان شنگھائی کانفرنس میں ...
کچھ قوتوں کوپاک چین تعاون کھٹکتاہے، وزیراعظم عمران خان شنگھائی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے،چینی سفیر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں چینی سفیر یاو¿جنگ نے کہا ہے کہ کچھ قوتوں کوپاک چین تعاون کھٹکتاہے، وزیراعظم عمران خان شنگھائی کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان سے تکنیکی، معاشی اورصنعتی شعبوں میں تعاون کریں گے،پاکستان کے اقتصادی مسائل سے آگاہ ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان پرچین کے اعتماد کا مظہر ہے،سی پیک کے متعلق تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ کے بڑے منصوبے کاحصہ ہے،سی پیک صرف چین نہیں ،پاکستان کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان پراقتصادی بوجھ نہیں ،تاثر غلط ہے،سی پیک کے 22 منصوبوں پر 19 ارب ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔

کچھ طاقتیں چین کوابھرتا ہواخوشحال ملک نہیں دیکھنا چاہتیں،نئی حکومت کے افغانستان اوربھارت کے حوالے سے اقدامات مثبت ہیں۔یاو¿جنگ نے کہاکہ افغان مفاہمتی عمل میں کرداراوربھارت کومذاکرات کی پیشکش اچھے اقدامات ہیں،پاک چین تعلقات کادائرہ کارانتہائی وسیع ہے،پاک چین قیادت کا وڑن اورسوچ یکساں ہے، ابھرتا پاکستان چین اوربین الاقوامی دنیا کیلئے اہم ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد