’’لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ نہیں لگائی دراصل ۔۔۔‘‘لڑکی کی جانب سے ٹیکسی سے چھلانگ لگانے کےکیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی؟ناقابل یقین خبر

’’لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ نہیں لگائی دراصل ۔۔۔‘‘لڑکی کی جانب سے ٹیکسی ...

کراچی (ویب ڈیسک) شارع فیصل پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں تاحال کوئی اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔ اس حوالے سے صدر انویسٹی گیشن پولیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر فیض نے بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور ذوالفقار کے خلاف مقدمہ درج کرانے والی حریم خاتون کا موبائل فون بند جارہا ہے جس کے باعث بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا تاہم پولیس آج حیدر آباد جائے گی اور بیان دینے آنے کیلئے پابند کرے گی۔ ڈرائیور ذوالفقار کا کہنا ہے کہ اس نے لڑکی کو ہراساں نہیں کیا اور نہ ہی وہ چلتی گاڑی سے اتر کر بھاگی اسی کے کہنے پر گاڑی سائیڈ پر کی تھی، گاڑی سے اتر کر اس نے شور مچایا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی