پانی کے بحران کی بڑی وجہ اس کا اسراف ہے: مولانا الیاس قادری

پانی کے بحران کی بڑی وجہ اس کا اسراف ہے: مولانا الیاس قادری
پانی کے بحران کی بڑی وجہ اس کا اسراف ہے: مولانا الیاس قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کے بغیر زندگی ناممکن ہے۔ موجودہ پانی کے بحران کی ایک بڑی وجہ پانی کا اسراف بھی ہے، لوگوں کی اکثریت پانی ضائع کررہی ہے۔ پانی کا ضائع کرنا حرام ہے ۔ پانی کی بچت کے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دین ودنیا کے تمام معاملات کو احسن طریقے سے نبھانے کے لئے علم دین حاصل کرنا ہوگا۔ طلباءعلم دین دل جمعی کے ساتھ حاصل کریں۔ ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں قرآن کریم دیکھ کر پڑھنا نہیں آتا وہ قرآن کی تعلیم حاصل کریں۔