محبت ہوتو ایسی، وہ خاتون جس نے شوہر کے انتقال کے بعد اناج کھانا چھوڑ دیا، 40 سال سے کس چیز پر گزر بسر کررہی ہے؟ ناقابل یقین خبرآگئی

محبت ہوتو ایسی، وہ خاتون جس نے شوہر کے انتقال کے بعد اناج کھانا چھوڑ دیا، 40 ...
محبت ہوتو ایسی، وہ خاتون جس نے شوہر کے انتقال کے بعد اناج کھانا چھوڑ دیا، 40 سال سے کس چیز پر گزر بسر کررہی ہے؟ ناقابل یقین خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )محبت ہوتو ایسی ، شوہر کے انتقال کرجانے پر شوہر کی جدائی اور غم میں ستر سالہ جمعیت نے گذشتہ چالیس "40"سال سے اناج کھانا چھوڑ دیا ،جمعیت چائے دودھ وغیرہ پر زندگی گذار رہی ہے، بیوہ جمعیت 70سالہ ضعیف العمری میں سارے گھر کا کھاناپکانا اپنے پوتے پوتیاں نواسے نواسیوں کو خود تیار کرکے بچوں کو سکول بھیج کر اپنے کھیتوں میں جاکر خود سارا کام کرتی ہے ۔

"نمائندہ ڈیلی پاکستان "کو محکمہ تعلیم کے ٹیچر برکت نے بتایا کہ میرے والد عبدالرحیم کا "1978"میں انتقال ہوا  اور ان کی وفات کے بعد  میری والدہ جمعیت نے اپنے شوہر کی جدائی غم میں گذشتہ چالیس سال کے عرصے سے اناج کھانا چھوڑ دیا ہے ، زندگی گذارنے کےلیے صرف چائے اور دودھ وغیرہ کا استعمال کرتی ہے۔ ٹیچر برکت نے  مزید بتایا کہ میری والدہ اپنی اس ضعیف المعری کی زندگی میں میرے بچوں کو خود تیار کرکے بچوں کو سکول بھیجتی ہے، گھر کا کھانا پکانے کا کام بھی میری والدہ کرتی ہے،  خود اپنے کھیتوں میں جاکر ساری کام دیکھتی ہے اور کام کرتی بھی ہے، اس کے علاوہ والدہ اس ضعیف المعری میں اللہ تعالی کا ذکر نماز روزہ وغیرہ کی بھی مکمل پابند ہے ۔

استاد برکت نے بتایا کہ میری والدہ  کو اپنے شوہر سے بےانتہا محبت تھی، اپنے شوہر کی جدائی کےبعد میری والدہ نے گذشتہ چالیس سال سے اناج کا استعمال مکمل طور پر چھوڑ دیا ہے۔برکت  نےبتایا کہ ہم دو بہن بھائی ہے میں گاؤں کے قریبی اسکول میں ٹیچر ہوں میری سروس تقریباً پوری ہوچکی ہے ،ریٹائرمنٹ قریب ہے ۔