پی آئی اے کی 80 ایئر ہوسٹسز کو فارغ کر دیا اور ۔۔۔انتہائی حیران کن خبر آ گئی

پی آئی اے کی 80 ایئر ہوسٹسز کو فارغ کر دیا اور ۔۔۔انتہائی حیران کن خبر آ گئی
پی آئی اے کی 80 ایئر ہوسٹسز کو فارغ کر دیا اور ۔۔۔انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے 80ایئر ہوسٹسز کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ نے دو سال سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والی مختلف سٹیشنز کی ایئر ہوسٹسز کے کنٹریکٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بے روزگار ہونے والی ایئر ہوسٹسز میں کراچی کی 24 لاہور کی 36، پشاور کی 3 اور اسلام آباد کی 8 ایئر ہوسٹسز شامل ہیں۔ اے وی پی فلائٹ سروسز نادیہ خان نے چھانٹیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے 1850 میں سے 1637 فضائی میزبان ڈیوٹی پرموجود ہیں۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ فضائی میزبانوں کی قلت کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، فضائی میزبانوں کی مکمل ٹریننگ پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق بے روزگار کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرے۔

مزید :

قومی -