اپنی پسندیدہ نوکری پانے کے لئے روحانی تسبیح ،یہ کیسے پڑھنی ہے آپ بھی جانئے

اپنی پسندیدہ نوکری پانے کے لئے روحانی تسبیح ،یہ کیسے پڑھنی ہے آپ بھی جانئے
اپنی پسندیدہ نوکری پانے کے لئے روحانی تسبیح ،یہ کیسے پڑھنی ہے آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شاہدنذیر چودھری )تعلیم و ہنر کے بعد بھی اگر کسی کو اپنی پسندیدہ یا خواہش کے مطابق اچھی ملازمت نہ ملے تو ایسے لوگ انتہائی پریشان رہتے ہیں ۔اس کے لئے کئی طرح کے حیلے بھی کرتے ہیں ۔ میں بھی ان لوگوں میں سے ایک ہوں جس نے کوئی ایسا طریقہ نہیں چھوڑا کہ جس کی وجہ سے مجھ پر میری ملازمت کا اچھا دروازہ کھل جائے ۔میں نے ایم بی اے کے بعد بڑی خاک چھانی ہے اور اب تو میں اکتا گیا ہوں ۔پیروں فقیروں کے پاس بھی گیا ہوں کہ وہ دیکھیں مجھ پر کوئی جادو یا بندش تو نہیں ۔کسی نے کہا کہ جادو اور بندش ہے اور اس پر پیسہ کھا لیا ۔میں اب بھی ایک چھوٹی سی نوکری کررہا ہوں جو کلرک کے درجہ کی ہے ،مجھ پر مایوسی کا دورہ پڑگیا ہے ۔کوئی تسبیح بتائیں کہ میری مشکلات کا دور ختم ہوجائے ۔(فرقان علی ،جھنگ)
جواب ۔آپ کی بات درست ہے کہ اگر انسان کو اسکی تعلیم اور ہنر کے مطابق نوکری نہ ملے تو وہ مایوس ہوجاتا ہے ،لیکن اس وقت ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ڈگری کے علاوہ آپ کے اندر اس جاب کی صلاحیت کتنی ہے ؟ پرائیویٹ ادارے باصلاحیت اور باحوصلہ لوگوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ان کا مکمل نفسیاتی جائزہ لیتے ہیں ۔کئی نوجوان مجھ سے ملتے ہیں اور اسی طرح کی شکایات کرتے ہیں کہ کوئی ان کی قدر نہیں کرتا ۔ انہیں یہ شکوہ بھی ہوتا ہے کہ وہ دعائیں کرتے ،تسبیحات اور نمازیں پڑھتے ہیں مگر دعائیں بھی قبول نہیں ہوتیں ۔ہم انسان دعا پر بھروسہ کرتے مگر دعا کرنے کا سلیقہ نہیں اپناتے ۔اللہ سے من اور عجز سے جائز دعاکرنی چاہئے،جیسا نوکری کی تلاش میں سرگرداں نوجوان ہیں ۔انہیں چاہئے کہ وہ تہجد کے وقت بیدار ہوں اور سات دن لگاتار تہجد میں نوافل ادا کرکے اللہ سے دعا مانگیں ،بعد از نماز تہجد سورہ فتح پڑھا کریں ۔تسبیح ’’یا مالک القدوس ‘‘ سات سو بار دل میں اس طرح پڑھیں کہ ان کی عاجزی اللہ کو پسند آجائے ۔یقینی طور پر ایسے لوگوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ۔ (استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )

مزید :

روشن کرنیں -