کرپشن کے خاتمے کےلئے نیاقانون لارہے ہیں،کرپشن کی نشاندہی کرنےوالے کورقم کا 20فیصددیاجائےگا،فروغ نسیم

کرپشن کے خاتمے کےلئے نیاقانون لارہے ہیں،کرپشن کی نشاندہی کرنےوالے کورقم کا ...
کرپشن کے خاتمے کےلئے نیاقانون لارہے ہیں،کرپشن کی نشاندہی کرنےوالے کورقم کا 20فیصددیاجائےگا،فروغ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے ملک سے کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ایک نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے۔کرپشن کی نشاندہی کرنےوالے کورقم کا 20فیصددیاجائےگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون کی حمایت کرنی چاہیے اور اس اہم معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔وسل بلورپروٹیکشن ایکٹ اسمبلی سے پاس کرانے کی کوشش کریں گے۔
ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے عوام کا تعاون درکار ہے، تمام جماعتوں کو خوش دلی سے نیا قانون قبول کرنا چاہیے۔ کرپشن کی معلومات اور نشاندہی کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے ریکوری کا 20 فیصد ادا کیا جائے گا۔کرپشن کے خاتمے کےلیے عوام کا تعاون درکار ہے۔