کراچی سے تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب صدیقی پر نوجوان لڑکی نے انتہائی شرمناک الزام لگادیا، بڑی مشکل میں پھنس گئے

کراچی سے تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب صدیقی پر نوجوان لڑکی نے انتہائی ...
کراچی سے تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب صدیقی پر نوجوان لڑکی نے انتہائی شرمناک الزام لگادیا، بڑی مشکل میں پھنس گئے

  

کرا چی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب صدیقی بھی جنسی ہراسگی کے الزام کی زد میں آ کر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ویب سائٹ ڈیلی بزنس نیوز کے مطابق آفتاب صدیقی پر تحریک انصاف ہی کی کارکن مناہل علی نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مناہل نے فیس بک پر آفتاب صدیقی کے بھیجے گئے پیغامات کے سکرین شاٹس بھی اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دیئے ہیں جن میں آفتاب صدیقی انہیں اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت اور عمران خان سے ملاقات کا لالچ دے رہے ہوتے ہیں۔

آفتاب صدیقی ان پیغامات میں حال پوچھنے کے بعد پوچھتے ہیں کہ کہاں ہو؟ مناہل جواب دیتے ہے کہ گھر۔ تو وہ کہتے ہیں کہ میں اسلام آباد حلف برداری کے لیے آیا ہوا ہوں، کیا تم مجھے جوائن کر سکتی ہو؟ اس پر مناہل پوچھتی ہے کہ کس لیے؟ تو آفتاب صدیقی کہتے ہیں کہ ’وہ بعد میں بتاتا ہوں۔‘ اس پر مناہل آنے سے انکار کر دیتی ہے اور اس کی نیت کو بھانپتے ہوئے اس کے آئندہ پیغامات کے انتہائی سخت جوابات دیتے ہوئے لکھتی ہے کہ ”مجھے عمران خان سے ملنے کے لیے تمہاری مدد کی ضرورت نہیں، وہ میں براہ راست بھی مل سکتی ہوں۔ میں کوئی ایسی لڑکی نہیں ہوں جسے تم خرید سکو۔ مجھے تمہاری تقریب حلف برداری سے کیا دلچسپی؟ آج کے بعد مجھے میسیج مت کرنا، ورنہ یہ تمہارے اور پی ٹی آئی دونوں کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔“ اپنی اگلی پوسٹ میں مناہل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ”مجھ پر اپنا بیان واپس لینے کے لیے شدید دباﺅ ڈالا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ میں ایک اور پوسٹ کروں جس میں لوگوں کو بتاﺅں کہ یہ سب غلط فہمی کی وجہ سے ہوا اور آفتاب صدیقی کا جعلی اکاﺅنٹ بنا کر کسی نے مجھے یہ پیغامات بھیجے۔ لیکن میں ایسا ہرگز نہیں کروں گی، میں یہ جھوٹ نہیں بولوں گی۔“

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -