وہ آدمی جسے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد 12ارب روپے مل گئے

وہ آدمی جسے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد 12ارب روپے مل گئے
وہ آدمی جسے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد 12ارب روپے مل گئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کو جیل کی ہوا کھانی پڑتی ہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ امریکہ میں ایسے ایک شخص کو اس کے جرم کی وجہ سے 12ارب روپے مل گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اینڈی روبن نامی یہ شخص ٹیکنالوجی کے میدان کی بے تاج بادشاہ کمپنی ’گوگل‘ میں اینڈرائیڈ کری ایٹر (Andriod Creator)کے عہدے پر تھا۔ اس نے 2013ءمیں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی شکایت پر جب کمپنی نے تحقیقات کیں تو اس کا دعویٰ سچ ثابت ہو گیا جس پر گوگل کے شریک بانی لیری پیج نے اس شخص کو استعفیٰ دینے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے تحقیقاتی ٹیم کو اینڈی روبن کی بھیجی ہوئی کئی ای میلز بھی دیں، جن میں سے ایک میں اینڈی نے خاتون کو لکھا تھا کہ ”تم میری ملکیت ہو اور کسی کی ملکیت ہونے کا مطلب اس شخص کی پراپرٹی ہونا ہے۔ چنانچہ میں تمہیں آگے کسی اور شخص کو بھی ’ادھار‘ کے طور پر پیش کر سکتا ہوں۔“اینڈی کا جرم ثابت ہونے کے باوجود گوگل کی طرف سے اسے 9کروڑ ڈالر (تقریباً12ارب 1کروڑ 50لاکھ روپے) کا ایگزٹ پیکیج دے دیا گیا ہے۔ یہ پیکیج اسے ماہانہ ادائیگی کی صورت میں کیا گیا جو 12لاکھ ڈالر سے 25لاکھ ڈالر کے درمیان تھی اور چار سال تک اسے اداکی جاتی رہی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس