ایک آدمی نے ایک ہی علاقے کی 65 خواتین کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کردیں، ہنگامہ برپاہوگیا

ایک آدمی نے ایک ہی علاقے کی 65 خواتین کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کردیں، ...
ایک آدمی نے ایک ہی علاقے کی 65 خواتین کی برہنہ تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کردیں، ہنگامہ برپاہوگیا

  

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ہیکنگ کے تازہ ترین حملے میں ایک ہی علاقے سے تعلق رکھنے والی درجنوں خواتین کی انتہائی ذاتی نوعیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر عام کر دی گئیں ہیں۔ یہ تصاویر واٹس ایپ اور ٹویٹر جیسی ویب سائٹوں پر گردش کر رہی ہیں جن میں سے اکثر قابل اعتراض نوعیت کی ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق یہ تشویشناک واقعہ سنڈر لینڈ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی 65 خواتین کے ساتھ پیش آیا ہے جن کی چوری کی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔ ڈینیلے نامی 32 سالہ خاتون نے بتایا کہ ان کے پرائیویٹ ڈیٹا سے چوری کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی ایک تصویر میں وہ نیم برہنہ حالت میں ہیں اور انہیں معلوم نہیں کہ یہ ان کے پرائیویٹ ڈیٹا سے کیسے چوری کی گئی ہے۔

اسی طرح دیگر کئی خواتین کا کہنا ہے کہ ان کی تصاویر موبائل فون یا لیپ ٹاپ میں موجود ڈیٹا سے چوری کی گئی ہیں جبکہ کچھ نے اپنا ڈیٹا آن لائن کلاﺅڈ سٹوریج میں محفوظ کر رکھا تھا جہاں سے یہ چوری ہو گیا ہے۔ ان میں سے متعدد خواتین کا ڈیٹا ممکنہ طور پر ایک ہی ہیکر نے iCloudسے چوری کیا ہے اور اب ان کی قابل اعتراض تصاویر انٹرنیٹ پر لیک کی جا رہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ