24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں939ٹریفک حادثات میں08ا فراد جاں بحق1052زخمی 

24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں939ٹریفک حادثات میں08ا فراد جاں بحق1052زخمی 
24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں939ٹریفک حادثات میں08ا فراد جاں بحق1052زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں939ٹریفک حادثات میں08ا فراد جاں بحق ہو ئے ہیں جبکہ 1052زخمی ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ 

ترجمان 1122کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں939 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 606افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔367معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔