ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، جان کر آپ بھی ...
ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرئیونگ لائسنس کے حامل افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ لائسنس کی تجدید کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب کسی بھی ضلع کا لائسنس دوسرے ضلع میں ری نیو ہو سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے لائسنس کی تجدید کیلئے متعلق ضلع کی شرط ختم کر دی ہے اور اب شہریوں کو لائسنس کی تجدید کیلئے متعلقہ ضلع نہیں جانا پڑے گا اور کسی بھی ضلع سے تجدید کروا سکیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہر ضلع میں ایک کمپیوٹر آپریٹر کو لائسنس ری نیو کیلئے رکھا جائے، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی یکم جنوری کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کیخلاف کارروائی کے پیش نظر یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے، عدالتی احکامات کی روشنی میں یکم جنوری سے کوئی بھی بغیر لائسنس گاڑی نہیں چلا سکے گا۔

مزید : قومی