سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات پاکستان پر مہربان ہو گیا

سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات پاکستان پر مہربان ہو گیا
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات پاکستان پر مہربان ہو گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ولی عہد نے اماراتی وفد کوواضح پیغام دیکر پاکستان بھیجاہے ، متحدہ عرب امارات پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہتاہے ، سعودی عرب کی طرح امارات سے ادھار تیل لینے پر بھی بات چیت ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عر ب امارا ت کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینا چاہتے ہیں، پچھلے پانچ سال سے یو اے ای کے ساتھ تعلقات میں خلل آیا تھا ، اب کوشش کررہے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کوفروغ دیا جائے ، متحدہ عرب امارات سے اعلیٰ سطحی وفد پاکستان آیاہے اور اماراتی ولی عہد نے وفد کو واضح پیغام دیکر پاکستان بھیجا ہے، انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب نے ہمیں تیل پر سہولت دی ہے اور اسی طرح متحدہ عرب امارات سے بھی موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی پر بات چیت ہوئی ہے ۔یو اے ای کے وفد نے پاکستان میں فوڈ ، ہاﺅسنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کار ی کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیاہے ۔

ان کا کہناتھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش رکھتاہے ۔ پاکستان اور متحدہ امارات کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے ، سٹیٹ آف دی آرٹ اور ایل این جی ٹرمینل پر بات کی گئی ہے، متحدہ عرب امارات پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر یہاں ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اماراتی وفد سے پھلوں اور سبزیوں کی بر آمدات پر بھی بات کی گئی ہے ، متحدہ عرب امارات نے صاف پانی کی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرلی ہے ، اگر یو اے ای پاکستان میں صاف پانی کیلئے سرمایہ کاری کرتاہے تو یہ بڑی پیش رفت ہوگی اور کراچی کے ساتھ ساتھ گوادر میں بھی صاف پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات کے وفد کے ساتھ ویز ے میں آسانی اور سفری سہولیات کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور جن شعبوں میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں اس پر بڑی مفید گفتگو ہوئی ہے ۔ شا ہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ امریکہ ، برطانیہ، سعودی عرب ، قطر اور کینیڈا میں

نئے سفیروں کو تعینات کیاجارہاہے،نفیس ذکریا کو لندن جبکہ ڈاکٹر اسد مجید خان کو واشنگٹن میں سفیر تعینات کیا جارہا ہے ، کینیڈ ا میں رضا بشیر ، سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز اور قطر میں سید احسن رضا کو سفیر تعینات کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں سابق حکومت نے سیاسی بنیادوں پر تقرریاں کی تھیں لیکن اب جن افراد کو سفیر تعینات کیا جارہاہے وہ پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -