وزیراعظم عمران خان نے کچھ ماہ پہلے تعینات ہونے والے ایک اور اہم ترین عہدیدار کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایسی خبر آ گئی کہ نواز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

وزیراعظم عمران خان نے کچھ ماہ پہلے تعینات ہونے والے ایک اور اہم ترین عہدیدار ...
وزیراعظم عمران خان نے کچھ ماہ پہلے تعینات ہونے والے ایک اور اہم ترین عہدیدار کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایسی خبر آ گئی کہ نواز شریف کو بھی یقین نہیں آئے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کا واشنگٹن میں تعینات سفیر علی جہانگیر صدیقی کی چھٹی کا فیصلہ ، ڈاکٹر اسد مجید خان کو نیا سفیر تعینات کیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے امریکہ میں تعیناتی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی چھٹی کا حتمی فیصلہ کرلیاہے ، واشنگٹن میں ان کی جگہ ڈاکٹر اسدمجید خان کو سفیر تعینات کیا جائے گا ، اس کا بات انکشا ف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ن متحدہ عرب امارات کے وفد کے حوالے سے کی جانیوالے پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے علی جہانگیر صدیقی کے ساتھ ساتھ کینیڈا ، سعودی عرب ، قطر اور برطانیہ میں بھی پاکستانی سفیروں کو تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے سے قوم کو آگاہ کیاہے ۔

واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جب شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم تھے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیاتھا اور ان کی تعیناتی کے حوالے سے متصاد خبریں گردش کرتی رہی ہیں جن یہ کہا کہ گیا تھا کہ اس تعیناتی کے پس پردہ مبینہ طو ر پر سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی کے بیٹے کی سفارش تھی جس نے تعیناتی کے عوض علی جہانگیر صدیقی سے پر تعیش رہائشگا ہ حاصل کی تھی ۔

مزید :

قومی -