فیصل رضا عابدی پر الزامات جھوٹ،سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے: فاروق ستار

فیصل رضا عابدی پر الزامات جھوٹ،سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے: فاروق ستار
فیصل رضا عابدی پر الزامات جھوٹ،سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے: فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نےکہا ہے کہفیصل رضا عابدی پر  الزامات ہیں وہ جھوٹے ہیں،انہیں زیادہ سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، فیصل رضا عابدی پر قائم مقدمات ختم کر کے اسے رہا کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں، پارٹی پر چند افراد قابض ہیں، جو خود بھی میرٹ پر نہیں ہیں،فاروق ستار نے کہا کہ پیسے والے خاندانوں کو ٹکٹس دیے گئے جنہیں دیتے ہوئے آئین کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، رابطہ کمیٹی میں ٹکٹ کی بندر بانٹ ہوئی، یہاں تک کہ غریب شہدا کے اہل خانہ کو بھی ٹکٹ نہیں دیے گئے،فیصل رضا عابدی پر جو الزامات ہیں وہ جھوٹے ہیں۔ انہیں زیادہ سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ فیصل رضا عابدی پر قائم مقدمات ختم کر کے اسے رہا کیا جائے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تنظیم کی بحالی کےلیے 22 رکنی کمیٹی بنائی ہے، ایم کیو ایم کی بحالی کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی ہے وہ ایم کیو ایم کا دھڑا یا گروہ نہیں ہے، 5 فروری سے پہلے کی پوزیشن پر ساتھی بحال ہونے چاہئیں، اس کے ساتھ ساتھ پارٹی میں انٹراپارٹی الیکشن بھی ہونے چاہئیں۔ ہم پی ایس پی اور حقیقی کے کارکنان کو بھی کہتے ہیں آئیں شریک سفر بن جائیں۔

مزید :

قومی -