وزیر اعظم عمران خان نیب والا احتساب نہ کریں :ایاز امیر

وزیر اعظم عمران خان نیب والا احتساب نہ کریں :ایاز امیر
وزیر اعظم عمران خان نیب والا احتساب نہ کریں :ایاز امیر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہئے کہ ترتیب لائیں، احتساب اور ترقی ساتھ ساتھ ہو لیکن احتساب نیب والا نہ ہو۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیرنے کہا کہ وزیر اعظم خان کے بہت سے بیانات اور دعوے سیاسی نوعیت کے ہیں ، ان کوچاہئے کہ کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں کرپشن کے خلاف مہم چل رہی ہے لیکن وہاں تو ترقی نہیں رکی ، مسئلہ یہ ہے کہ سرمایہ کار جو پاکستان آتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم کوجگہ جگہ پر پیسے دینا ہوتے ہیں، اگر ایک جگہ پیسے دینے ہوں تو کوئی بات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوچاہئے کہ ترتیب لائیں ، احتساب اور ترقی کا عمل ساتھ ساتھ ہو لیکن احتساب نیب والا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا کوئی کیس ابھی تک انجام کونہیں پہنچا ۔

مزید : قومی