’میری نوجوان بیٹی لاپتہ ہوگئی، اس کو ڈھونڈنے نکلا تو دیکھا ریت میں اس کی۔۔۔‘ ایک باپ کی ایسی کہانی جو ہر آنکھ کو نم کردے

’میری نوجوان بیٹی لاپتہ ہوگئی، اس کو ڈھونڈنے نکلا تو دیکھا ریت میں اس ...
’میری نوجوان بیٹی لاپتہ ہوگئی، اس کو ڈھونڈنے نکلا تو دیکھا ریت میں اس کی۔۔۔‘ ایک باپ کی ایسی کہانی جو ہر آنکھ کو نم کردے

  

لندن(نیوز ڈیسک) گزشتہ اتوار کے روز ایک برطانوی ساحل پر لاپتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کی تلاش کے لئے مقامی لوگ بھی نکلے اور پولیس بھی، مگر اگلی صبح اس کی خون میں لت پت لاش ملی، اور المیہ دیکھئے کہ اس حال میں یہ لاش کسی اور کو نہیں بلکہ اس لڑکی کے بدنصیب باپ کو ہی ملی۔

میل آن لائن کے مطابق ٹویاہ کورڈنگلی نامی یہ لڑکی اتوار کی سہ پہر اپنے کتے کو چہل قدمی کروانے کے لئے ساحل سمندر کی جانب گئی تھی لیکن کئی گھنٹے بعد بھی واپس نہ آئی۔ اس کی تلاش شروع کی گئی مگر ساری رات کچھ پتہ نا چل سکا۔اگلی صبح یہ اس کا بدقسمت باپ ٹرائے کورڈنگلی تھا جسے اپنی جوان بیٹی کی خون آلود لاش ریت سے اٹی ہوئی ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹویاہ کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ ایک مقامی اخبار کا کہنا ہے کہ جس جگہ لڑکی کو قتل کیا گیا وہاں سے کچھ فاصلے پر گزشتہ روز ایک نوجوان کو نیم برہنہ حالت میں قابل اعتراض حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ساحل پر موجود لوگوں کی لعن طعن کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس اس نوجوان کی تلاش کررہی ہے کیونکہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ اُسی نے لڑکی کو تنہا پا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہو اور پھر پکڑے جانے کے خوف سے اسے قتل کر دیا ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -