مومنہ مستحسن کا کوک سٹوڈیو کے لئے گانا کوکو کورینا جس نے پاکستانیوں کو شدید غصہ چڑھا دیا، اب آپ اسے سن کر ڈھیروں روپے بچاسکتے ہیں

مومنہ مستحسن کا کوک سٹوڈیو کے لئے گانا کوکو کورینا جس نے پاکستانیوں کو شدید ...
مومنہ مستحسن کا کوک سٹوڈیو کے لئے گانا کوکو کورینا جس نے پاکستانیوں کو شدید غصہ چڑھا دیا، اب آپ اسے سن کر ڈھیروں روپے بچاسکتے ہیں

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تین دہائیاں پرانے گانے ”کوکوکورینا“ کو ایک نئے انداز میں گا کر احد رضامیر اور مومنہ مستحسن نے خوب تہلکہ برپاکیا ہے۔ یہ تہلکہ اس لئے نہیں کہ لوگوں کو یہ گانا بہت پسند آیا ہے، بلکہ اس لئے برپا ہے کہ اکثر لوگوں کے خیال میں احد رضا اور مومنہ مستحسن نے ایک خوبصورت گانے کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

اس گانے پر اگر آپ بھی برہم ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کسی طرح ہمت کر کے اسے سننے پر تیار ہو جائیں تو اچھی خاصی رقم بچا سکتے ہیں۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ بہت سے ریستورانوں اور دیگر کاروباری اداروں نے یہ گانا سننے والوں کے لئے خصوصی ڈسکاﺅنٹ کی پیشکش شروع کر دی ہے اور سوشل میڈیا پر ان آفرز کے اشتہارات خوب گردش کر رہے ہیں۔

مثال کے طور پر ”کیفے لکویٹیریا“ کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ کئے گئے ایک اشتہار میں کہا گیا ہے ”کوکوکورینا سننے کی ہمت کریں اور مانسٹر شیکس پر 15فیصد ڈسکاﺅنٹ حاصل کریں۔“

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

انجینئرز کچن نے اس گانے کو سفارشی قرار دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں لکھا ”ہمارے برگرز کی ڈیل حقیقی ہے۔ یہ آپ کو ’پرچی سنگرز‘ کی طرح مایوس نہیں کریں گے۔ ہم پر یقین نہیں تو انہیں آزما کر دیکھ لیں۔“

اسی طرح ہیڈ فون بیچنے والی کمپنی ”ڈریمز پاکستان“ نے سوشل میڈیا پر اپنی پیشکش میں لکھا ”کوکوکورینا کی تکلیف اٹھائیں اور ہیڈفون میں 40فیصد کی رعایت حاصل کریں۔“

اور دیگر بہت سے ایسے کاروباری ادارے ہیں جنہوں نے احد اور مومنہ کے گانے کو اپنی مارکیٹنگ کا ہتھیار بنا لیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ان ڈسکاﺅنٹ آفرز سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور یہ اشتہارات بڑے پیمانے پر شئیر کئے جارہے ہیں۔

مزید : تفریح /علاقائی /سندھ