تحریک انصاف کی حکومت بھی پہلی حکومتوں کے نقش قدم پر ہے :سلمان غنی

تحریک انصاف کی حکومت بھی پہلی حکومتوں کے نقش قدم پر ہے :سلمان غنی
تحریک انصاف کی حکومت بھی پہلی حکومتوں کے نقش قدم پر ہے :سلمان غنی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی وہی کررہی ہے جوماضی کی حکومتیں کرتی رہی ہیں، قوم کو عمران خان سے توقعات زیادہ تھیں۔

دنیا نیوز کے پر وگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ابھی تک حکومت وہی کچھ کررہی ہے جوماضی کی حکومتیں کرتی رہی ہیں، حکومت نے دوسوبلین ڈالر کی بات کی تھی جو بیرون ملک بینکوں میں پڑے تھے ۔ اب اسد عمر کہ رہے ہیں کہ وہ ایک مذاق تھا لیکن وہ ایک مذاق نہیں تھا بلکہ انہوں نے کہ قوم کو یقین دہانی کروائی تھی کہ پیسہ واپس لایا جائے گا ۔ سلمان غنی نے کہا کہ قوم کوعمران خان سے توقعات زیادہ تھیں اس لئے پچھلے ہفتے صورتحال کچھ اور تھی اور اس ہفتے صورتحال کچھ اورہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور فواد چودھری احتساب کے ذمہ دارنہیں ہیں ، احتساب کی ذمہ دار نیب ہے ، اگر سوپچاس آدمی اندر ہوجائیں گے تو یہ احتساب نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اب دھوبی اور نائی کے اربوں روپے نکل رہے ہیں تو ان کوپکڑ لیں، اپوزیشن اپوزیشن کی رٹ لگانے سے کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں جو چیزیں موضوع بحث بن رہی ہیں ہم ان پر بات کرتے رہیں گے ۔

مزید :

قومی -