”میرا بس چلے تو میں ڈالر کو۔۔۔“ اسحاق ڈار طویل عرصے بعد پھر میدان میں کود پڑے، ڈالر سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ اسد عمر کی بھی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ڈالر کو 110 روپے پر واپس لے آوں ۔
نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کو حکومت چلانی نہیں آتی ،ہسپتال اور ملک چلانے میں بہت فرق ہے،تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی چھپا رہی ہے جبکہ معیشت کی تباہی سے متعلق تحریک انصاف جھوٹ بول رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈار نو مکس نے پاکستان کو 2بار دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے،میرا بس چلے تو ڈالر کو 110 روپے پر واپس لے آوں ، میں نے 4دن میں بجٹ تیار کر لیا تھا ۔پروگرام کے میزبان عبد المعز جعفری نے اسحاق ڈار سے سوال پوچھا کہ کیا آپ سیاسی پناہ لے رہے ہیں ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے،آمدن سے زائد اثاثوں کا بھی جھوٹا الزام ہے،میرے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں جبکہ میں نے سعودی عرب میں تیل کی سرمایہ کاری نہیں کی ۔