پاکستان نے آسٹریلیا کو 14 رنز سے شکست دے کر 2 صفر سے ٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان نے آسٹریلیا کو 14 رنز سے شکست دے کر 2 صفر سے ٹی 20 سیریز جیت لی
 پاکستان نے آسٹریلیا کو 14 رنز سے شکست دے کر 2 صفر سے ٹی 20 سیریز جیت لی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شاہینوں  نے  آسٹریین کینگروز کی ایک نہ چلنے دی اور پاکستان نے  سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو  14 رنز سے شکست دے کر 2 صفر سے ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور 20 اوور ز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 بنا کر آسٹریلیا کو جیت کے لئے 148 رنز کا ہدف دیا تھا ، لیکن آسٹریلین بلے باز شاہینوں کی پرواز کے سامنے زیادہ دیر جم نے سکے ، پاکستانی باولرز    کی شاندار کارکردگی  کے باعث   آسٹریلیا کے کھلاڑی ایک کے بعد  ایک پویلین لوٹنے پر مجبور رہے اور  آخر کار 20 اوورز میں 136 رنز ہی بنا سکے ۔ تفصیل کے مطابق آسٹریلین ٹیم کی جانب سے  ڈی جے ایم شارٹ اوپنر آئے اور 12 گیندوں پر 2 رنز بنا کر عماد وسیم کے ہاتھوں رن آوٹ ہوکر پویلین  چلتے بنے ، سی اے لِن 12 گیندوں پر 7 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آوٹ، اے جے فنچ 10 گیندوں پر 3 سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ,ایم  آر مارش 33 گیندو پر 21 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ، اے ٹی کیرے 4  گیندوں پر ایک سکو ر بنا کر محمد حفیظ کی گیندپر کیچ آوٹ, ایم سی ڈیرموٹ   4 گیندوں پر 3 سکور بنا کر فخر زمان کے ہاتھوں رن آوٹ، گلین میکسول 37 گیندوں پر 52 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ، کالٹر نل  17 گیندوں پر 27 رنز بنا کر  شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے   جبکہ اے جے ٹائی اور اے زمپا ناٹ آوٹ رہے۔ 

اس سے قبل پاکستانی ٹیم کی جانب سے فخر زمان نے اوپننگ کی اور 12گیندوں پر 11سکو ربنا کر کالٹر نل کی گیند پر کیچ آوٹ، محمد حفیظ 33 گیندوں پر 40 رنز بنا کر سٹینلیک کی گیند پر کیچ آوٹ، بابر اعظم 44 گیندوں پر 45 رنز بنا کر فنچ بی شارٹ کی گیند پر   کیچ آوٹ، آصف علی 6 گیندوں پر 9 رنز بنا کر سٹینلیک کی گیند پر کیچ آوٹ,شعیب ملک 12 گیندوں پر 14 رنز بنا کر  کا لٹر نل کی گیند پر  کیچ آوٹ ، حسن علی 1 گیند کھیل کر صفر سکور پر کا  لٹر نل  کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے  جبکہ فہیم اشرف اور عماد وسیم  ناٹ آوٹ رہے اس طرح پاکستا ن نے مجموعی طور پر20 اوور ز میں6وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے  تھے۔

قبل ازیں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسین طلعت کی جگہ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور کپتان لگاتار 9 ٹی 20 سیریز جیتنے پر خوشی ہے اور آج کا میچ جیت کر یہ سیریز بھی جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلین کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے تاہم بہترین کارکردگی کے ذریعے میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی ہے اور اگر آج کے میچ میں بھی فتح نصیب ہوئی تو سیریز بھی پاکستان کے نام ہو جائے گی۔

مزید : کھیل