سپریم کورٹ کے پانچویں آرڈر کے باوجود آئل ٹرمینل شہر سے باہر نہیں منتقل کیا جاسکا :میئر کراچی کی بے بسی

سپریم کورٹ کے پانچویں آرڈر کے باوجود آئل ٹرمینل شہر سے باہر نہیں منتقل کیا ...
سپریم کورٹ کے پانچویں آرڈر کے باوجود آئل ٹرمینل شہر سے باہر نہیں منتقل کیا جاسکا :میئر کراچی کی بے بسی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے میرے پاس اختیارات نہیں، سپریم کورٹ کے پانچویں حکم کے باوجود آئل ٹرمینل شہر سے باہر نہیں منتقل کیا جا سکا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہاہے کہ واٹر کمیشن سے مجھے بہت سہارا مل رہا ہے ، چیف جسٹس کے نوٹس لینے سے مجھے آسانی ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کیلئے عدالت کے کہنے پر ہمیں پیسے ملے ہیں جس کی وجہ سے ہم نے نالوں کی صفائی کی ہے اور اس کے نتائج مثبت سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی مسئلے کاحل نہیں کیونکہ کوڑا کرکٹ سترفیصد نالوں میں ڈالا جاتاہے ، مسئلہ اس وقت حل ہوگا جب کوڑا کرکٹ مقررہ مقام تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے میرے پاس پور ے وسائل اور اختیارات نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے پانچویں آرڈر کے باوجود آئل ٹرمینل شہر سے باہر نہیں منتقل کیا جاسکا اور اس کیلئے قانونی کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ آٹل ٹینکر ز کو شہر سے باہر منتقل کیا جا سکے ۔

مزید : قومی