وزیراعظم عمران خان کو زوردار جھٹکا، خصوصی مشیر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

وزیراعظم عمران خان کو زوردار جھٹکا، خصوصی مشیر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
وزیراعظم عمران خان کو زوردار جھٹکا، خصوصی مشیر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے دبئی میں موجود پاکستانیوں کی جائیداد کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن کی جائیدادوں کیساتھ ساتھ ان کے معاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ کی جائیداد بھی سامنے آ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران کی دبئی میں جائیداد کے معاملے پر ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی جس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ کا نام بھی شامل ہے اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماءممتاز احمد مسلم کی دبئی میں 16 جائیدادیں ہیں۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام بھی چار جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر انہیں ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس بھجوادیا گیا ہے تاہم انہوں نے ملکیت تسلیم کرنے اور نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون، کسٹم کلیکٹر شاہد مجید، سینیٹر تاج آفریدی سمیت اہم شخصیات کی متعدد جائیدادیں ہیں جبکہ پاکستان کی شہریت ترک کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کی تین جائیدادیں ہیں۔

مزید :

قومی -