صدر عارف علوی کا 50 لاکھ روپے کا ناشتہ

صدر عارف علوی کا 50 لاکھ روپے کا ناشتہ
صدر عارف علوی کا 50 لاکھ روپے کا ناشتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر پاکستان عارف علوی گلگت بلتسان کے دورے پر ہیں، جہاں سکردو انتظامیہ کو صدر مملکت کا ناشتہ 50 لاکھ میں پڑا۔
مقامی اخبار روزنامہ محاسب کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کا شنگریلہ کے تفریحی مقام کا دورہ اور ناشتہ سکردو انتظامیہ کو 50 لاکھ کا پڑ گیا۔ کمشنر آفس سمیت تمام دفاتر سنسان ہوگئے۔ لگژری گاڑیوں کا جمعہ بازار سج گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی ناشتے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت روانہ ہوگئے، دورہ گلگت بلتستان کے دوران صدر مملکت نے اپنی فیملی کے ہمراہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مقام شنگریلا کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے ناشتہ بھی کیا، صدر مملکت کے دورے کے کامیاب بنانے کیلئے گلگت بلتستان انتظامیہ اور حکومت داو پر لگ گئی ،حکام نے دورے کی کامیابی کیلئے جی کھول کر شہ خرچی کی، اخبار نے ناشتے پر آنے والے اخراجات کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی ہے۔

مزید :

قومی -