الیکشن میں کس سیاسی جماعت نے ٹی وی پر سب سے زیادہ اشتہار چلائے?

الیکشن میں کس سیاسی جماعت نے ٹی وی پر سب سے زیادہ اشتہار چلائے?
الیکشن میں کس سیاسی جماعت نے ٹی وی پر سب سے زیادہ اشتہار چلائے?

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان ) الیکشن 2018کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی وی سمیت مختلف ٹی وی چینلز پر سب سے زیادہ انتخابی اشتہارات کیلئے قیمتا وقت حاصل کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی دوسرے اور مسلم لیگ ن انتخابی اشتہارات کی دوڑ میں تیسرے نمبر پررہی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018کی انتخابی مہم میں تحریک انصا ف کی جانب سے پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز پر قیمتا سب سے زیادہ اشتہارات حاصل کئے گئے ،ٹی وی چینلز پر انتخابی اشتہارات کی اس دوڑ میں پیپلز پارٹی نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اشتہارات حاصل کرکے وقت لیا جبکہ مسلم لیگ ن اس دوڑ میں تیسرے نمبر پررہی ۔ دیگر سیاسی پارٹیوں میں ایم ایم اے نے چینلز کو ادائیگی کے عوض اشتہار لینے کا چوتھا نمبر حاصل کیا ، انتخابی اشتہارات کی اس دوڑ میں بی اے پی پانچویں اور آل پاکستان مسلم لیگ چھٹے نمبر پررہی ۔

مزید :

قومی -