سعودی عرب اور یواے ای کے ساتھ تعلقا ت میں بریک تھرو ہواہے :شوکت ترین

سعودی عرب اور یواے ای کے ساتھ تعلقا ت میں بریک تھرو ہواہے :شوکت ترین
سعودی عرب اور یواے ای کے ساتھ تعلقا ت میں بریک تھرو ہواہے :شوکت ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ تعلقات میں بریک تھرو ہواہے ، یہ ایک اچھی پیش رفت ہے ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں بریک تھرو ہواہے ، یہ ایک اچھی پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جو 27اکنامک زونز کھولے جارہے ہیں ان کیلئے مختلف ممالک کی ضرورت پڑے گی جو یہاں آکر سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وفد کا دورہ بہت اچھی بات ہے ، یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین بہت اہم ہے ، اب وہ مرحلہ شروع ہواہے کہ ہم کو پتہ چلے کے اکنامک زونز کے فوائد کیاہیں ؟ یہ فوائد ایسے ہونے چاہئے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کوزرخیز زمینوں کی ضرورت ہے کیونکہ وہ اپنی فوڈ سکیورٹی کے متعلق سوچتے ہیں۔ ہمیں چائنہ کو کہنا چاہئے کہ ہماری زرعی انڈسٹری کیلئے مدد کی جائے ۔

مزید :

قومی -