کس رنگ کی دوائی کھائیں تو جلدی آرام آجاتا ہے؟سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

کس رنگ کی دوائی کھائیں تو جلدی آرام آجاتا ہے؟سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن ...
کس رنگ کی دوائی کھائیں تو جلدی آرام آجاتا ہے؟سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امراض کا علاج ادویات سے ہوتا ہے تاہم صحت مندی میں مریض کی مثبت سوچ اور نفسیاتی تیقن کا بہت عمل دخل ہوتا ہے اور اب ایک ماہر نے ادویات کی رنگت کے حوالے سے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ یہ مریض کی نفسیات پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر میکس پیمبرٹن نامی اس ماہر کا کہنا تھا کہ سرخ رنگ کی ادویات مریضوں پر زیادہ تیزی کے ساتھ اثر کرتی ہیں اور اس کی واحد وجہ ان کی رنگت ہے۔یہی ادویات اگر نیلے رنگ میں ہوں تو اتنی تیزی سے اثر نہیں کرتیں۔

ڈاکٹر میکس نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ سرخ رنگ کی دوا مریض کی نفسیات پر اثرانداز ہوتی ہے اور اسے یقین ہو جاتا ہے کہ یہ دوا اس پر اثر کرے گی۔ یہ دوا اگر گولی کی بجائے کیپسول کی شکل میں ہو تو مریض کا یقین اور بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ چنانچہ سرخ رنگ کا کیپسول مریضوں پر سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ اثر کرتا ہے۔ ڈاکٹر میکس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دہائیوں پر محیط تجربے میں دیکھا ہے کہ سرخ رنگ کی ادویات، بالخصوص کیپسول مریضوں پر بہت زیادہ مو¿ثر ثابت ہوتا ہے۔ میں نے دوسرے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر کئی بار اس کے مریضوں پر تجربات بھی کیے جن کے نتائج میں یہ بات درست ثابت ہوئی کہ دوا کا رنگ اس کی اثر پذیری پر اثرانداز ہوتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...