پی ڈی ایم کے جلسوں میں آزاد بلوچستان کے نعروں کے بعد اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈہ عوام کے سامنے آگیا : چوہدری آفتاب

پی ڈی ایم کے جلسوں میں آزاد بلوچستان کے نعروں کے بعد اپوزیشن کا ملک دشمن ...
پی ڈی ایم کے جلسوں میں آزاد بلوچستان کے نعروں کے بعد اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈہ عوام کے سامنے آگیا : چوہدری آفتاب

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ)وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن براے اورسیز چوہدری آفتاب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں آزاد بلوچستان کے نعروں کے بعد اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈہ عوام کے سامنے آگیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے ایما پر لندن میں وزیراعظم کی خاندان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی گئی ہے،محب وطن پاکستانی اور پی ٹی آئی کے کارکنان اس کو برداشت نہیں کریں گے۔چوہدری آفتاب نے مزید کہانواز شریف اور ٹولے کو پتہ ہونا چاہیے کہ اگر پی ٹی آئی نے نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دے دی تو ان کا لندن میں رہنا مشکل ہو جاے گا ،نواز شریف کا اب پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ،وہ ایک اور الطاف حسین ہیں ۔

مزید :

برطانیہ -