انتظامیہ کی پھرتی، 15 سال قبل فوت ہونے والے تاجر کے خلاف ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج

انتظامیہ کی پھرتی، 15 سال قبل فوت ہونے والے تاجر کے خلاف ذخیرہ اندوزی کا ...
انتظامیہ کی پھرتی، 15 سال قبل فوت ہونے والے تاجر کے خلاف ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ نے کمال درجے کی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 سال قبل فوت ہونے والے تاجر  کے خلاف ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تاجر خواجہ سلیم کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راجہ لیاقت حیات کی مدعیت میں گھی اور چینی کی ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد جب پولیس تاجر کو گرفتار کرنے گئی تو انکشاف ہوا کہ اس کا تو 15 سال پہلے انتقال ہوچکا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کاکہنا ہے کہ تاجر کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کی تصیح کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -