زمبابوے سے سیریز نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بڑا امتحان ہے، معین
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی معین خان نے کہا کہ پاکستان کے لئے نیوزی لینڈ سے سیریز کے لئے زمبابوے سے سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے امید ہے کہ تمام کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے خاص طور پر نوجوان کرکٹرز سے بہت امیدیں ہیں کپتان بابر اعظم کے لئے بھی یہ سیریز بڑا امتحان ہے اور ان کو مہمان ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دینے کی ضرورت ہے امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے یاد رہے کہ ٹیموں کے درمیان جاری شیڈول کے مطابق 30 اکتوبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا جس کیلئے کھلاڑی پریکٹس کررہے ہیں۔