پی ایچ ایف نے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیئل کی خدمات حاصل کر لیں 

      پی ایچ ایف نے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیئل کی خدمات حاصل کر لیں 

  

  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)نے کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری کیلئے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیئل بیری کی خدمات لی ہیں اور وہ اگلے ماہ پاکستان پہنچیں گے۔ فیڈریشن کی طرف سے جاری بیان میں پی ایچ اے کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ ڈینیئل بیری پاکستان کی قومی، جونیئر اور انڈر 16کی ٹیموں کو ٹرین کریں گے۔ ڈینیئل بیری پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں بھی ٹریننگ دیں گے۔صدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ڈینیئل بیری جونیئر ایشیا کپ کی تیاریاں لاہور میں کروائیں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم کو فٹ کرنے کے لیے نمبر ون ٹرینر سے معاہدہ کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -