پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے، ماہور شہزاد

پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے، ماہور شہزاد

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کی ویمن بیڈمنٹن سٹار ماہور شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں بیڈمنٹن کا بہت ٹیلنٹ ہے جسے منظر عام پر لانے کی اشد ضرورت ہے اور اس کیلئے بلاشبہ فیڈریشن عمدہ کام کررہی ہے ماہور نے کہا کہ بیڈمنٹن بچپن کا شوق ہے اور میری کوشش ہے کہ میں اس کھیل میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں اور اس کے لئے میں بھرپور محنت کررہی ہوں ماہور نے کہا کہ مستقبل میں کھیلی جانے والے بیڈمنٹن ایونٹ میں شرکت کے لئے بھرپور محنت کررہی ہوں اور میری کوشش ہوگی کہ میں اس میں کامیابی حاصل کروں مزید کہا کہ کورنا کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونے کی بہت زیادہ خوشی ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اب اسی طرح سے جاری رہے گا بس اب کھلاڑیوں کو بھی کھیلوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -