قائد اعظم ٹرافی، بلوچستان نے خیبر پختونخوا کیخلاف 310رنز بنا لئے 

قائد اعظم ٹرافی، بلوچستان نے خیبر پختونخوا کیخلاف 310رنز بنا لئے 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم کرکٹ ٹرافی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں بلوچستان کی ٹیم نے بسمہ اللہ خان کی عمدہ بیٹنگ کے عوض کھیل کے پہلے روز کے اختتام تک سات وکٹوں کے نقصان پر310 رنز بنالئے خیبرپختونخوا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بلوچستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 89 اوورز میں 310 رنز بنائے بسمہ اللہ خان 102 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کاشف بھٹی نے 98 رنز کی اننگز کھیلی سمیع اسلم نے 56 رنز بنائے خیبرپختونخوا کے باؤلرز جنید خان، عمران خان اوراحمداجمل نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ساجد خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی بسمہ اللہ خان نے ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے کہا کہ مستقبل میں بھی عمد ہ بیٹنگ میری اولین ترجیح ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -