قومی انڈر19 کپ،خیبرپختونخوا، سدرن پنجاب اور ناردرن کامیاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ، خیبرپختونخوا، سدرن پنجاب اور ناردرن نے اپنے اپنے میچز جیت لئے خیبرپختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن سندھ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کے پی نے 144 رنز کا مطلوبہ ہدف 40.2 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں عبدالفصیح کے ناقابل شکست 104 رنز کی بدولت ناردرن نے سنٹرل پنجاب کو 3 وکٹوں شکست دے دی۔ ناردرن نے 230 رنز کا ہدف 49.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔رضا المصطفیٰ نے 51 رنز بنائے۔ حنین شا ہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔محمد وقاص 84 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔