اداکارہ نیئر سلطانہ کی 28ویں برسی کل منائی جائے گی

  اداکارہ نیئر سلطانہ کی 28ویں برسی کل منائی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نیئر سلطانہ کی 28ویں برسی کل منائی جائے گی۔فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیو الی بیسویں صدی کی معروف ہیروئین نیئر سلطانہ1937 کو علی گڑھ میں پیدا ہوئیں،انہیں فلموں میں جذباتی اداکاری کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے معاون اداکارہ کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن بہت جلدوہ پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی ہیروئین شمار ہونے لگیں،ان کی بطور ہیروئین پہلی فلم ”قاتل“ تھی جو  1955 میں ریلیز ہوئی جبکہ ان کی آخری فلم ”تین یکے تین چھکے“ تھی جو 1991میں ریلیز ہوئی  اور خوب مقبول ہوئی۔ دیگر قابل ذکر فلموں میں ”سہیلی“،”سات لاکھ“، ”فرض اور محبت“ آنسو“، ”گھونگھٹ“، ”اولاد“، ”توحید“،”تین پھول“،”یہودی کی لڑکی“اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

مزید :

کلچر -