عدنان صدیقی کا لکھا دعائیہ کلام راحت فتح کی آوازمیں وائرل

        عدنان صدیقی کا لکھا دعائیہ کلام راحت فتح کی آوازمیں وائرل

  

 لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارعدنان صدیقی کا لکھا گیا دعائیہ کلام راحت فتح کی آوازمیں وائرل ہوگیا جسے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ گلوکاراستاد راحت فتح علی خان کی آوازکے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کی دم دار آوازکے دیوانے ہیں۔ راحت فتح کی خان کی آوازکا جادو دنیا بھر میں سرچڑھ کربولتا ہے۔ اس باربھی راحت فتح علی خان اپنے مداحوں کوخوش کرنے میں کامیاب ہوگئے اورمتعدد کلاموں کی طرح اس کلام کو پڑھ کر بھی انہوں نے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دعائیہ کلام کسی اورنے نہیں بلکہ مایہ ناز اداکارعدنان صدیقی نے خود لکھا ہے۔ راحت فتح علی خان کی آواز میں پڑھے گئے اس کلام میں خود عدنان صدیقی، اداکارہ سجل علی، اداکارعمران اشرف سمیت دیگرشوبزشخصیات بھی شامل ہیں۔دعائیہ کلام میں سب سے زیادہ جس پہلو کوعکس بند کیا گیا ہے، اس میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا شامل ہے۔اس متعلق عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹے سے وائرس نے پوری دنیا کوایک ناقابل تسخیر انتشارمیں ڈال دیا، صرف انسان کو یہ بتانے کے لئے کہ اس کا وجود کتنا معمولی ہے، اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ وہ کبھی بھی قدرت کو فتح نہیں کرسکتا ہے۔

 اورنہ ہی اللہ کے غضب سے بچ سکتا ہے۔اداکار نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ پچھلے غیرمعمولی مہینوں میں میرا سب سے بڑا حاصل یہ ہی ہے اورآپ میں سے بھی بہت سے لوگ اس بات کا اعتراف کرتے ہوں گے۔ اس وقت نے مجھے انسانیت کی قدر کرنا بھی سکھایا۔انہوں نے انسٹاگرام میں اداکار احسن خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہو ئے لکھاکہ وہ ان دنوں نئے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس میں وہ پہلی بار اداکار احسن خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مزید :

کلچر -