کامیڈی فلمیں تیار کرنا مشکل ترین کام ہے، ہمایوں سعید

کامیڈی فلمیں تیار کرنا مشکل ترین کام ہے، ہمایوں سعید

  

 لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید نے کہا ملکی فلموں کی کامیابی نے فنکاروں و ہدایتکاروں کے حوصلے بلند کردئیے تھے اب ہم ایک نئے جذبے سے فلموں کو تیار کریں گے تاکہ سینما گھر بھی آباد ہوسکیں۔ معیاری کام کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ ٹی وی فنکاروں نے فلموں میں کام کرکے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔ نئی فلموں میں ٹی وی فنکاروں کی پرفارمنس متاثر کن ثابت ہوگی۔ فلموں کی کامیابیوں نے میرے لئے فلم انڈسٹری میں مزید دروازے کھول دئیے ہیں۔ مزاح لکھنا مشکل اور مزاحیہ کردار کرنا مشکل ترین ہوتا ہے۔

۔اب کوشش کریں گے مزاح پر مبنی فلمیں زیادہ سے زیادہ بنائیں تاکہ ٹینشن زدہ لوگوں کو سستی تفریح فراہم کرسکیں۔

مزید :

کلچر -