ناکامی سے کبھی نہیں گھبراتا، ہدایتکار سید نور

ناکامی سے کبھی نہیں گھبراتا، ہدایتکار سید نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی ناکامی سے نہیں گھبراتا، کسی بھی ناکامی سے وقتی طور پر نقصان اور پریشانی تو ہوتی ہے لیکن در حقیقت یہ سنجیدہ لوگوں کیلئے بڑی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے،میں نے جو بھی کام کیا ہے وہ بھرپور لگن سے کیا ہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔
 سید نور نے کہا کہ کامیابیوں پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔ میں کبھی بھی ناکامی کے خوف کا شکار نہیں ہوا،بھرپو رمحنت کرتا ہوں اور نتائج اوپر والی ذات پرچھوڑ دیتا ہوں۔ ایسا نہیں مجھے ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن میں اسے نظر انداز کرنے کی بجائے سوچ بچار کرتا ہوں اور ناکامی کے اسباب کو تلاش کرتا ہوں، میرے تجزیے کے مطابق ناکامی سنجیدہ لوگوں کے لئے بڑ ی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم ”باجرے دی راکھی“ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور اس سے فلم اندسٹری میں نیا رجحان شروع ہوگا۔

مزید :

کلچر -