ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک فنکار موجود ہے،شہباز 

   ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک فنکار موجود ہے،شہباز 

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارشہباز حسین نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک فنکار موجود ہے مہک نور جیسی باصلاحیت اداکارہ کے بارے میں صرف اتنا کہوں گا کہ آنے والے وقت میں مزید ترقی کرے گی۔مہک نور نے سٹار سے سپُر سٹار بننے کا سفر کم وقت میں طے کیا۔شہباز حسین نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستانی فلمیں پوری دنیامیں اپنی شناخت بنائے گی۔شالیمار تھیٹر میں ان سے ملاقات زندگی کی حسین یادوں کا حصّہ بن گئی ہے۔یہ خوش آئند امر ہے کہ ہماری فلمیں اب چین میں بھی دکھائی جائیں گی۔

ایک سوال کے جوان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکراورہنرمندجس اندازسے محنت کررہے ہیں وہ رائیگاں نہیں جائے گی۔ فلموں کی کامیابیوں سے فنکاروں اورفلمسازو ں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔مجھے فلموں میں کام کی پیشکش ہے لیکن فی الحال میرا فلموں میں اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -