اداکار اعجاز اسلم ملک میں بڑھتی مہنگائی سے پریشان

اداکار اعجاز اسلم ملک میں بڑھتی مہنگائی سے پریشان

  

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکار اعجاز اسلم بھی ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہوگئے اور وزیر اعظم عمران خان سے شکوہ کر ڈالا۔اعجاز اسلم نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے سبزی خریدنے مارکیٹ گئے جہاں چھاپہ مارا گیا تھا اور حکام نے وہاں موجود تمام لوگوں کو کہا کہ وہ تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق خریداری کریں۔اداکار نے لکھا کہ‘ہم نے اْس دن کی تازہ ریٹ لسٹ کے مطابق ادائیگی کی جو چھاپہ مارنے سے قبل لگائی گئی ریٹ لسٹ کے تین چوتھائی تھی۔

نہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جو پھل مجھے آدھی سے بھی کم قیمت میں ملے تھے وہ آج پھر زیادہ قیمتوں میں فروخت کئے جارہے ہیں۔انہوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا یہی مْک مکا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں ان سے نفرت کرنے والے لوگ موجود ہیں وہیں انہیں پیار کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں اور وہ انہیں زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ان کے شوہر اداکار یاسر حسین ایک ذہین انسان ہیں اور انہیں کبھی ان کی ذہانت چرانے کا موقع دیا جائے تو وہ ضائع نہیں جانے دیں گی۔

مزید :

کلچر -