برے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صنم سعید
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ زندگی میں ہونے والے برے تجربات سے خوف زدہ ہونے کی بجائے ان سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور کبھی ہار نہ مانیں انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انسان تب ہارتا ہے جب وہ کسی ڈر یا خوف کی وجہ سے ملنے والے مواقعوں کو رد کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے خوف کو اپنے اندر جگہ دے دی تو آپ آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔
اور پھر ہار آپ کا مقدر بن جائے گی۔