نامور قوال شیر میانداد کی حالت میں نمایاں بہتری

نامور قوال شیر میانداد کی حالت میں نمایاں بہتری

  

 لاہور(فلم رپورٹر)ڈاکوؤں کے ہاتھوں گولے لگنے کے باعث پاکستان کے عالمی شہرت کے حامل گائیک اور قوال شیر میانداد خاں مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بہت بہتر ہے۔تاحال ان کی عیادت کیلئے آنے والوں کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شیر میانداد تقریباً 10دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا یاد رہے کہ چند روز قبل شیر میانداد خاں کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کے ساتھ ساتھ ان کو شدید زخمی بھی کردیا تھا۔

مزید :

کلچر -