ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی کی مصروفیات بدل گئی، حاجی عبدالرزاق

ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی کی مصروفیات بدل گئی، حاجی عبدالرزاق

  

 لاہور(فلم رپورٹر)الحمرا نور جہاں آڈیٹوریم کے سابق منجیر حاجی عبد الرزاق نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی کی مصروفیات بلکل بدل گئی ہیں آج کل   اللہ تعالی کی عبات، دوستوں سے ملنے تقریبات میں شرکت کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ  عدم برداشت کا معاشرے کی تباہی میں اہم کردار ہے لوگ اپنی سوچ کے خلاف کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہو تے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل اور محنتی لوگوں کی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی سوچ کے خلاف ایک بھی الفاظ سننے کو تیار نہیں ہو تے۔

اور صرف خود کو ٹھیک اور باقی کو غلط سمجھتے ہیں۔حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ دنیا کے بدلتے حالات میں ہر کسی کو اپنے اندر برداشت پیدا کر نا ہوگی کیونکہ جہاں برداشت ختم ہو جائے وہاں معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں اور پاکستان میں بھی برداشت کا کلچر ختم ہو تا جا رہا ہے۔

مزید :

کلچر -