شادی پر70 کروڑ روپے خرچ کرنے کی خبر بے بنیاد،ایمن
لاہور(فلم رپورٹر)اکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اس بات کی وضاحت ہے کہ ان کی شادی میں کتنے کروڑ خرچ ہوئے۔دوسال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی شادی کی طویل رسموں اور شادی کی تقریبات پر پانی کی طرح پیسہ بہانے کے لئے مشہور ہے ایمن خان نے بتایا جس وقت یہ خبر ہم نے سنی ہم دونوں ہنی مون پر گئے ہوئے تھے اور یہ خبر سن کر ہم حیرت زدہ رہ گئے۔ بعد ازاں ایمن خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افواہ ہے۔