کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پاکستان میں انتشار چاہتا ہے: مراد سعید 

کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پاکستان میں انتشار چاہتا ہے: مراد سعید 

  

 اسلام آباد(آئی این پی)  وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پاکستان میں انتشار چاہتا ہے،عمران خان کے خلاف مہم پر بھارت میں جشن منایاجارہاہے،عمران خان دنیاکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتاہے،پی ڈی ایم کی پچھلے جلسے کی تقریروں سے کس کو فائدہ پہنچا؟ کیا پی ڈی ایم نے بھارتی مظالم پر کوئی بات کی؟ اتوار کو پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ عمران خان کے خلاف مہم پربھارت میں جشن منایاجارہاہے،عمران خان دنیاکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتاہے،عمران خان نے فلسطین کی بات کرکے بڑی بڑی طاقتوں سے دشمنی مول لی، کیاوجہ ہوسکتی ہے بھارت کی نوازشریف سے اتنی محبت کی؟نوازشریف نے سجن جندال کو بغیر ویزا مری بلایا،مراد سعید نے کہا کہ یہ اظہاررائے کی آزادی ہے کہ مفروراورکرپشن کے ملزمان قوم سے خطاب کرتے ہیں،پی ڈی ایم کی پچھلے جلسے کی تقریروں سے کس کو فائدہ پہنچا؟ کیا پی ڈی ایم نے بھارتی مظالم پر کوئی بات کی؟کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔

مراد سعید

مزید :

علاقائی -