حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے نواحی قصبہ کالیکی میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ امجد نون نامی شخص فیصل آباد سے اپنے رشتہ داروں کو ملنے کالیکی آیا ہوا تھا۔جہاں گذشتہ رات نامعلوم ملزمان نے اچانک اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کالیکی نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی اور اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔

قتل

مزید :

علاقائی -