ننکانہ،نامعلو م افراد نے22سالہ لڑکی کو قتل کردیا

ننکانہ،نامعلو م افراد نے22سالہ لڑکی کو قتل کردیا

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)چار نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 22سالہ نعیم فاطمہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نواحی گاؤں کھڈاں والا کے رہائشی محمد شیر کھرل کے گھر میں چار نامعلوم مسلح افرادنے داخل ہوکرفائرنگ کر کے اسکی  22سالہ بیٹی نعیم فاطمہ کو شدید زخمی کردیا اور موقعہ سے فرار ہو گئے،ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے پہنچنے سے قبل خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے خاتون کی موت واقع ہوئی ہے، تاہم ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے پولیس کی موجودگی میں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

لڑکی قتل

مزید :

علاقائی -