پولیو مرض کا 2 ممالک میں رہ جانا ایک چیلنج ہے‘ منصور خٹک

پولیو مرض کا 2 ممالک میں رہ جانا ایک چیلنج ہے‘ منصور خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیور رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد خٹک نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کا دنیا کے صرف دو ممالک میں رہ جانا ہمارے لیے ایک چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت ایک قوم ملکر اس موذی مرض کے ہمیشہ کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ پولیو ڈے کے مناسبت سے ا ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمینار میں SPانوسٹی گیشن،ڈی ایم ایس ولایت شاہ،حاجی عبدالرحمن، طیب الرحمن، ڈاکٹر احمد آمین پی ای او علی رحمن سمیت علاقہ مشران علماء کرام نے شرکت کی۔
   ڈپٹی کمشنر نے مشران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشران انسداد پولیو کے تدارک کیلئے   اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور معاشرے میں شعور اجاگر کرنے  اور منفی پروپگنڈے روک تھام کیلئے  آگاہی  پھیلائیں۔ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے تاہم عوام سے التماس ہے کہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے صحت محافظ ٹیموں سے تعاون کریں اور ہر مہم میں اپنے5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہاکہ  آج کے اس دور میں صرف پاکستان اور افغانستان دو ممالک ہیں جن میں ابھی تک پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ نہیں ہو پایا۔ انہوں نے کہاکہ  جن علاقہ جات  میں لوگ پولیو ویکسین سے انکار کرتے ہیں انہیں مطمئن اور رضامند کرنے میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں سمینار کے احتتام پر ڈپٹی کمشنر منصور ارشد بہترین کارکردگی اور  پو لیو کمپین میں  تعاون پر  علماء کرام،آفیسرز، اہلکاران مشران اور  صحافی برادری میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئیں۔اور سمینار کے موقع پر ورلڈپولیو ڈن کے مناسبت پر کیک بھی کاٹا

مزید :

علاقائی -