زمان سعید کا جوبائیڈن کی کامیابی کیلئے 10لاکھ مسلم ووٹرز کی مہم چلانے کااعلان
واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)جوبائیڈن نے اسلام کے بارے میں پی ایچ ڈی اسکالر سے خصوصی کلاسیں بھی لی ہیں،مسلم ممالک پر ویزہ پابندیاں ختم کرینگے،جو بائیڈن ٹیم امریکہ میں صدارتی انتخابا ت نے دلچسپ صورتحال اختیار کرلی، مسلمان ممالک پر ویزہ پابندیوں کا خاتمہ،اسلام فوبیا کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنے اورمسلمانوں کو اپنی کابینہ میں نمائندگی دینے کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی مقبو لیت میں آئے روز اضافہ ہونے لگا،امریکہ میں مقیم مسلمانوں نے جو بائیڈن کی الیکشن مہم چلانے کیلئے سرجو ڑ لیے،بھاری اکثریت کیساتھ جتوانے کیلئے میل جول،سیاسی بیٹھکوں کا سلسلہ تیز،امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ما ہر آئی ٹی رانا زمان سعید نیجو بائیڈن کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے 10لاکھ مسلم ووٹرز کی مہم چلانے کا اعلان کر دیا،رانا زمان سعید پاکستان جمہوری لیگ کے پلیٹ فورم سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی الیکشن مہم چلائیں گے،تفصیلات کے مطا بق پاکستان جمہوری لیگ کے سربراہ آئی ٹی ایکسپرٹ رانا زمان سعید کی ڈ یموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی ٹیم سے ملاقات ہوئی جہاں رانازمان سعید نے اپنے تحفظات کااظہار کرتے ہوئے جو بائیڈن کی ٹیم کو بتایا کہ ٹرمپ کی مسلم مخالف پالیسیوں کے سبب امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کو سخت مایوسی ہوئی ہےِ، خصوصا صدر ٹرمپ کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت نے مسلمانوں کو شدید دکھی کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر بھی ٹرمپ کی یک طرفہ پالیسی سے دنیا بھرمیں مقیم مسلمان سخت ما یوس ہیں، جو با ئیڈن کی ٹیم نے رانا زمان سعید کو یقین دلایاکہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اسلام کے بارے میں پی ایچ ڈی اسکالر سے خصوصی کلاسیں بھی لی ہیں۔
زمان سعید