سعودی عرب، 20ریال کا نیا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آ گیا 

  سعودی عرب، 20ریال کا نیا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آ گیا 

  

 ریاض(آئی این پی)  سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما)نے آج سے 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیس ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا، یہ نوٹ جی 20 کی سعودی قیادت کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے، اس سال جی ٹوئنٹی کی قیادت ایک برس کے لیے سعودی عرب کے پاس ہے۔ گزشتہ روز ساما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیس ریال کا یادگاری نوٹ اتوار 25 اکتوبر 2020 میں مارکیٹ میں  آ گیا  جو مملکت میں رائج دیگر کرنسی نوٹس کے ساتھ استعمال ہو سکے گا۔

مزید :

علاقائی -